بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تین سال تک ازدواجی تعلقات قائم نہ ہونے کی وجہ سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

سوال

اگر تین سال تک شوہر اور بیوی سخت لڑائی کی وجہ سے ازدواجی تعلقات قائم نہ کریں تو کیا نکاح ٹوٹ جاتا ہے، جب کہ شوہر ان 3 سالوں میں بیوی کو خرچہ بھی دیتا رہا ہے اور بیوی گھر کے کام کاج بھی کرتی رہی ہے۔ بیوی اس عرصہ میں شوہر سے جائیداد میں حصہ دے کے طلاق کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

جواب

اگر شوہر نے چار مہینے یا اس سے زیادہ عرصہ بیوی سے ازدواجی تعلق قائم نہ کرنے کی قسم نہ کھائی ہو تو چاہے جتنا عرصہ ازدواجی تعلق قائم نہ ہو نکاح نہیں ٹوٹتا ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200177
تاریخ16-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں