حرام کمائی والے شخص کا کوئی کام کر کے اس کے حرام مال سے مزدوری وصول کرنے کا حکم
سوال
اگر کسی شخص کی کمائی حرام ہو یعنی سود اور وہ شخص میرے پاس کوئی کام لاتا ہے جو میں کررہاہوں تو ایسے شخص سے میں مزدوری لیتا ہوں تو میری مزدوری پر کوئی فرق پڑتا ہے کہ نہیں؟
جواب
اگر مذکورہ شخص متعینہ طور پر اپنی حرام کی کمائی سے ہی آپ کو مزدوری دے گا تو حرام مال سے اجرت وصول کرنے میں کراہت آئے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200171
تاریخ16-06-2019

