کیا تکبیر تحریمہ سے قبل اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھنا چاہیے؟
سوال
نماز کی نیت کرنے کے بعد جب ہم نماز کے لیے ہاتھ اٹھاتے ہیں اللہ اکبر کے لیےاس سے پہلے اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھنا شرعی اصطلاح میں کیسا ہے؟
جواب
نماز میں اعوذ باللہ اور بسم اللہ کا محل تکبیرِ تحریمہ کے بعد ثناء پڑھنے کے بعد سورہ فاتحہ شروع کرنے سے پہلے ہے، تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے اعوذ باللہ و بسم اللہ پڑھنا ثابت نہیں، لہذا تکبیرِ تحریمہ سے پہلے اعوذ باللہ اور بسم اللہ پڑھنا درست نہیں ہے، اسے سنت کے مطابق اصل محل پر (پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کی تلاوت سے پہلے) پڑھنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

