شادی کی کتنی رسومات سنت سے ثابت ہیں؟
سوال
شادی کی کتنی رسومات سنت سے ثابت ہیں؟ ان کا ذکر کر دیں۔ آج کل جو ہمارے یہاں رسومات پائی جاتی ہیں ان کا کیا حکم ہے؟
جواب
شادی کے سلسلہ میں مروجہ تمام رسومات: مہندی، مایوں، ابٹن، ڈانڈی، چوہتی، جوتا چھپائی وغیرہ وغیرہ شریعت سے ثابت نہیں، ہندوانہ کلچر سے مسلمانوں میں پروان چڑی ہیں، جن سے اجتناب کرنا لازم ہے۔ از روئے سنت شادی کے موقع پر صرف حسبِ استطاعت ولیمہ کی دعوت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200160
تاریخ16-06-2019

