غیر محرم لڑکے اور لڑکی کا میسج پر بات کرنے کا حکم
سوال
کیا کوئی لڑکا کسی لڑکی سے میسج پر بات کر سکتا ہے؟
جواب
لڑکے کا کسی نامحرم لڑکی سے میسج پر بلا ضرورت شرعیہ بات چیت (گپ شپ) کرنا بالکل ناجائز ہے، اور بڑے بڑے گناہوں میں مبتلا ہونے کا پیش خیمہ بھی ہے؛ لہٰذا اجتناب لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200109
تاریخ15-06-2019

