نماز میں کوئی تکبیر دو مرتبہ کہنے کا حکم
سوال
نماز میں اگر کوئی تکبیر دوبار کہی جائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟
جواب
نماز میں ایک رکن سے دوسرے رکن کی طرف منتقل ہوتے وقت ایک مرتبہ تکبیر کہنا سنت ہے، البتہ اگر کسی نے غلطی سے دو مرتبہ بھی تکبیر کہہ دی تو اس کی نماز ہو جائے گی، جان کر ایسے نہیں کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200102
تاریخ15-06-2019

