عورتوں کے لیے بال کٹوانا اور رنگوانا
سوال
1- کیا عورتوں کے لیے اپنے شوہر کے لیے پردے میں رہ کر بال کٹوانا درست ہے؟
2- عورتوں کا اپنے بال کلر کروانا درست ہے؟ اور اگر درست ہے تو کون سا کلر درست ہے؟
جواب
1۔۔ عورت کے لیے فاسق اور کافر عورتوں یا مردوں کی طرح فیشن یا زینت کے طور پر بال کٹوانا خواہ شوہر کے لیے کیوں نہ ہو، جائز نہیں ہے۔ بالوں کو بڑھانے کے لیے بقدرِ ضرورت صرف بالوں کی نوکیں درست کی جاسکتی ہیں۔
2۔۔ خالص کالے رنگ کے علاوہ شوہر کی خاطر زینت کے لیے کوئی بھی رنگ بالوں پر لگایا جاسکتا ہے، البتہ غیر اَقوام یا فاسق عورتوں کی مشابہت اور ان کے فیشن کے طرز پر بالوں کو رنگوانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

