بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بجلی کا میٹر لگوانا مالکِ مکان کے ذمہ ہے یا کرایہ دار کے؟

سوال

کرایہ کے  مکان میں لگا بجلی کا میٹر بالکل ڈیڈ ہو جائے تو اس کو دوبارہ لگوانے کے اخراجات کس کے ذمہ ہوں گے؟  مالکِ مکان کے ذمہ یا کرایہ دار کے؟  جب کہ میٹر جلا نہیں ہے، بلکہ انتہائی پرانا ہونے کے باعث ناکارہ ہو چکا تھا۔ 

جواب

بجلی کا میٹر ناکارہ ہوجانے کی صورت میں نیا میٹر لگوانا مالکِ مکان کی ذمہ داری ہے؛  اس لیے اس کے اخراجات کی ادائیگی بھی مالکِ مکان کے ذمہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200069
تاریخ13-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں