عدت کے دوران کیا عورت اپنے بہنوئی کے سامنے آ سکتی ہے؟
سوال
کیا عورت عدت میں ہو تو اس حالت میں وہ اپنے بہنوئی کے سامنے آسکتی ہے؟ سالی کے لیے اس کا بہنوئی محرم ہے یا غیر محرم؟
جواب
بہنوئی سالی کے لیے محرمِ وقتی ہے، (یعنی جب تک بہن اس کے نکاح یا عدت میں ہو اس وقت تک اس سے نکاح حرام ہے) محرمِ ابدی نہیں، عدت کے دوران عورت صرف اپنے محارمِ ابدی ( جن سے کبھی بھی کسی بھی حالت میں نکاح حلال نہیں ہوتا) کے سامنے آ سکتی ہے، بہنوئی کے سامنے آنے کی شرعاً اجازت نہیں، خواہ عدت کی حالت ہو یا عدت نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

