بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جس عورت کو شہوت کے ساتھ چھوا ہو یا بوس کنار کیا ہو اس عورت کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

سوال

اگر زید کے کسی عورت کے ساتھ تعلقات تھے اور زید نے اس کے ساتھ بوس و کنار کیا ہو، اور شہوت کے ساتھ  چھوا ہو،  اور عضو مخصوص کو دیکھا اور چھوا ہو تو عورت کی بیٹی کے ساتھ زید کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟

جواب

زید نے جس عورت کو شہوت کے ساتھ  بلاحائل چھوا ہو یا بوس و کنار کیا ہو تو حرمتِ مصاہرت قائم ہونے کی وجہ سے اس عورت کی بیٹی کے ساتھ زید کا نکاح جائز نہیں ہے۔ مذکورہ افعال سراسر گناہ ہیں، ان پر سچے دل سے توبہ لازم ہے، نیز  مذکورہ عورت سے ربط وتعلق بھی جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200046
تاریخ12-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں