’’عالیان‘‘ نام رکھنے کا حکم
سوال
مجھے اللہ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، اس کا نام ’’محمد عالیان‘‘ رکھا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ ’’محمد عالیان‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
’’محمد عالیان‘‘ نام رکھنا جائز ہے، البتہ ’’عالیان ‘‘ عربی زبان میں تثنیہ (دو مذکر)کا صیغہ ہے، اس لیے یہ تو ’’محمد علی‘‘ یا ’’محمد عَلْیَان‘‘ نام رکھ لیجیے ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144010200016
تاریخ11-06-2019

