بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوہر کے مذکورہ جملہ ’’ اگر تم نے میرے ماں باپ کو گالی دی تو تمہیں طلاق‘‘ کہنے کے بعد بیوی کا ساس کو ’’رنڈی‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

سوال

ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا:  اگر تم نے میرے ماں باپ کو گالی دی تو تمہیں طلاق۔  کچھ عرصے کے بعد اس کی بیوی نے  اس کی ماں کو ’’رنڈی‘‘  بول دیا ۔ کیا مذکورہ شخص کی بیوی کو طلاق واقع ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوگئی ہے، عدت کے اندر  رجوع کرنے کا اختیار ہے، عدت کے اندر رجوع کرنے کی صورت میں نکاح باقی رہے گا، لیکن اگر اس نے عدت کے اندر رجوع نہیں کیا تو عدت گزرنے پر نکاح ختم ہوجائے گا۔ اور بعد از عدت باہمی رضامندی سے نئے مہر کے ساتھ نکاحِ جدید کی اجازت ہوگی، بہر دو صورت شوہر کو آئندہ دو طلاقوں کا اختیار حاصل ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144010200014
تاریخ11-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں