آپ وہاں گئی (یعنی اپنے ماں باپ کے گھر) تو تم مجھ سے طلاق کا حکم
سوال
میں نے اپنی بیوی سے غصے کے حالت میں کہا: آپ وہاں گئی (یعنی اپنے ماں باپ کے گھر) تو تم مجھ سے طلاق ۔ بیوی ابھی تک وہاں گئی نہیں ہے۔لیکن جانا چاہتی ہے۔کیا میں اسے ادھر جانے کی اجازت دے سکتا ہوں ؟ کیا میرے اجازت دینے سے طلاق پڑے گی تو نہیں ؟
جواب
"آپ وہاں گئی (یعنی اپنے ماں باپ کے گھر) تو تم مجھ سے طلاق" . اگر آ پ کا یہی جملہ تھا تو آپ کی اجازت سے جانے پر بھی اس پر ایک طلا ق ہو جائے گی۔ والدین کو اپنے گھر بلا کر ملاقات کروادیا کریں. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

