بیوی کی جانب سے محبت کرنے کے ساتھ طلاق معلق کرنا
سوال
میری بیوی مجھ سےمحبت نہیں کرتی، میں نے کہا: اگر تم اسی طرح محبت نہیں کروگی تو تین طلاق، اس نے کہا: میں آپ سے محبت کرتی ہوں، لیکن وہ زبان سے کہا، دل سے نہیں کی۔ اس سے طلاق واقع ہوگی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں جب زبانی محبت کا اقرار کرلیا تو طلاق واقع نہیں ہوگی، بیوی کی بات پر اعتماد کرنا چاہیے، بلا وجہ شک و شبہ میں پڑنے کی چنداں ضرورت نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008202045
تاریخ09-06-2019

