بینک کو اپنی جگہ کرایہ پر دینا
سوال
ہماری ایک پراپرٹی ہے، جسے ایک کنوینشل بینک کرایہ پر لینا چاہتا ہے، کیا بینک کو اپنی پراپرٹی کرایہ پر دینا جائز ہے؟
جواب
بینک ایک سودی ادارہ ہے جہاں سودی لین دین ہوتی ہے جو گناہِ کبیرہ ہے، ایسے سودی ادارےکواپنی جائیداد کرایہ پردینا گناہ کے کام میں معاونت ہے جوکہ بنصِ قرآنی ممنوع ہونے کی وجہ سے شرعاً ناجائزہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008202043
تاریخ09-06-2019

