قرض خواہ کا قرض کی وصولی میں قرض دار سے حرام پیسے قبول کرنے کا حکم
سوال
ایک شخص ہے جس کے پاس سٹے کے پیسے ہیں اور وہ ان پیسوں سے اپنا قرض ادا کرنا چاہتا ہے تو قرضہ دینے والے کے لیے ان پیسوں کو قرض کے عوض لینا جائز ہے کیا؟
جواب
سٹے میں کمائے ہوئے پیسے حرام ہیں اس لئے قرض دار کا سٹے کے پیسوں سے قرض ادا کرنا درست نہیں ہے، لیکن قرض خواہ کے لئے اپنا قرض ان پیسوں سے وصول کرنے کی گنجائش ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008202026
تاریخ09-06-2019

