بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک دعا کا ترجمہ

سوال

مجھے اس دعا کا ترجمہ درکار ہے، آپ کی کرم نوازی ہو گی:

’’یَا عَلِيُّ یَا عَظِیمُ یَا عَلِیمُ یَا حَلِیمُ، اَللَّهُمَّ إنَّكَ مَلِيكٌ مُقْتَدِرٌ مَا تَشَاءُ مِنْ أَمْرٍ يَكُونُ، اللَّهُمَّ اَسْعِدْنِيْ في الدَّارَیْنِ اللَّهُمَّ اقْضِ عَنِّي الدَّیْنَ‘‘.

جواب

مذکورہ دعا کا ترجمہ یہ ہے :

’’اے بہت بلندذات، اے عظمت والے،  اے خوب جاننے والے، اے بڑے بردبار، اے اللہ بے شک آپ عمدہ مقام میں قدرت والے بادشاہ ہیں، آپ جیسا چاہتے ہیں وہی ہوتا ہے، اے اللہ مجھے دونوں جہانوں (دنیا و آخرت) میں سعادت نصیب فرمائیے،  اے اللہ مجھ سے قرض ادا کر دیجیے‘‘. (مستفاد از بیان القرآن، و مظاہرِ حق)  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008202017
تاریخ08-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں