میت پہ زکاۃ خرچ کرنا
سوال
میت پر زکاۃخرچ کی جا سکتی ہے؟
جواب
زکاۃ کی ادائیگی کے لیے ضروری ہے کہ کسی زندہ شخص کو بلاعوض اللہ کی رضا کے لیے مالک بناکر دی جائے؛ میت پر خرچ کرنے سے زکاۃ ادا نہیں ہوگی، کیوں کہ میت مالک بننے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201999
تاریخ08-06-2019

