بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوال کے روزے کب سے رکھیں؟

سوال

کیا شوال کے روزے دوسری شوال سے سے رکھنا ضروری ہیں؟بعض لوگ کہتے ہیں کہ دوسری شوال سے روزے رکھیں، چاہے باقی روزے بعد میں پورے کرلیں۔کیا 10 یا 20 شوال سے روزے رکھ سکتے ہیں؟

جواب

شوال کی دوسری تاریخ سے روزے رکھنا ضروری نہیں ہے، دس یا بیس شوال یا کسی بھی تاریخ سے شوال کے روزے رکھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ شوال کے چھ روزوں کی فضیلت احادیثِ مبارکہ میں آئی ہے، لیکن یہ روزے رکھنا ضروری نہیں ہے، بلکہ مستحب ہے، اور شوال کا مہینہ پورا ہونے سے پہلے پہلے چھ کی تعداد پوری کرلینے سے ان شاء اللہ فضیلت حاصل ہوجائے گی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201996
تاریخ08-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں