بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دو بھائیوں اور ایک بہن کے درمیان ۳۸۳۰۰۰ روپے کی تقسیم کا طریقہ

سوال

کل رقم 383000 (تین لاکھ تراسی ہزار) ہے، تین افراد میں تقسیم کرنی ہے، دو مرد ایک عورت (تینوں بہن بھائی ہیں )تیں لاکھ تراسی ہزار میں سے بہن کا کتنا حصہ بنتا ہے؟

جواب

اگر مذکورہ رقم ان بہن بھائیوں کے والد یا والدہ کی میراث کے حصے کی رقم ہے تو اس رقم کو ان دو بھائیوں اور ایک بہن کے درمیان تقسیم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تین لاکھ تراسی ہزار روپے میں سے ایک لاکھ ترپن ہزار دو سو ( ۱۵۳۲۰۰ ) روپے ہر ایک بھائی کو اور چھہتر ہزار چھ سو (۷۶۶۰۰) روپے بہن کو ملیں گے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201991
تاریخ07-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں