بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

احرام کی حالت میں میل کچیل دور کرنے کے لیے صابن کا استعمال

سوال

کیا احرام کی حالت میں بطورِ ضرورت ہاتھ یا بدن پر میل کی صفائی کے لیے خوش بو والا صابن استعمال کر سکتے ہیں؟ 

جواب

احرام کی حالت میں خوش بو  والا صابن استعمال کرنا منع ہے،  ضرورت کے موقع پر بغیر خوشبو والا صابن استعمال کیاجاسکتا ہے،  البتہ  میل کچیل دور کرنے کے لیے بغیر خوش بو  والا صابن بھی استعمال کرنا مکروہ ہے، اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔اس لیے کہ احرام میں پراگندہ حالت اور میل کچیل اللہ تعالیٰ کو پسند ہے۔  (غنیۃ الناسک ص:90،91، ط:ادارۃ القرآن)۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201944
تاریخ06-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں