اپنی تصویر فریم کر کے گھر میں لگانا
سوال
کیامیں اپنی تصویر فریم کرکے گھر میں لگا سکتا ہوں؟ اسلام کا اس بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب
احادیثِ مبارکہ میں میں جان دار کی تصویر بنانے والوں کے بارے میں جہنم کی وعید آئی ہے، نیز جہاں پر جان دار کی تصویر بلا ضرورت ہوتی ہے وہاں پر رحمت کے فرشتے نہیں آتے؛ لہذا بلاضرورت کسی بھی جان دار کی تصویر بنانا اور گھر میں لگانا جائز نہیں ہے۔ اس کی بجائے کسی خوبصورت منظر کی تصویر گھر میں لگا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201925
تاریخ05-06-2019

