بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میرا آج سے تم سے کوئی تعلق نہیں کہنے کا حکم

سوال

کیا بیوی کو یہ کہنے سے طلاق ہوجاتی ہے:  " میرا آج سے تم سے کوئی تعلق نہیں"؟ یہ الفاظ غصہ میں طلاق کی نیت کے بغیر کہے گئے تھے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ الفاظ طلاق کی نیت سے کہے جائیں تو اس سے ایک طلاقِ بائن واقع ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے رجوع جائز نہیں ہوتا، تاہم عدت کے دوران یا عدت مکمل ہونے کے بعد باہمی رضامندی سے سے نئے مہر کے ساتھ تجدید نکاح جائز ہوتا ہے، لیکن صورتِ مسئولہ میں چوں کہ مذکورہ الفاظ بقولِ شوہر طلاق کے ارادہ سے نہیں کہے تھے تو کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، نکاح بدستور قائم ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201921
تاریخ05-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں