ڈیڑھ تولہ سونا اور آدھا تولہ چاندی ملکیت میں ہونے کی صورت میں زکاۃ کا حکم
سوال
ایک عورت کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا ہے اور آدھا تولہ چاندی ہے، نقد پیسے نہیں ہیں، اس پر زکاۃ واجب ہے کہ نہیں ؟
جواب
ڈیڑھ تولہ سونا اور آدھا تولہ چاندی کی مجموعی قیمت چوں کہ زکاۃ کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت) تک پہنچ جاتی ہے؛ اس لیے اس عورت پر ڈیڑھ تولہ سونا اور آدھا تولہ چاندی کی مجموعی قیمت کی ڈھائی فی صد زکاۃ واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201888
تاریخ03-06-2019

