روزہ کی حالت میں ڈرپ لگوانا
سوال
کیا ڈرپ لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
روزہ کی حالت میں ڈرپ لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ، البتہ روزہ میں بغیر ضرورت کے محض طاقت کے لیے ڈرپ لگانا (تاکہ روزہ محسوس نہ ہو) مکروہ ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201845
تاریخ02-06-2019

