بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کی نماز کے دوران شوہر نے بوسہ لے لیا

سوال

عورت نماز پڑھ  رہی ہو،  اگر خاوند نے بوسہ لے لیا تو کیا حکم ہے اس کی نماز کا؟

جواب

اگر عورت نماز پڑھ  رہی ہو اور شوہر نے اس حالت میں اس کا بوسہ لیا تو عورت کی نماز فاسد ہوجائےگی۔ بیوی اس نماز کو دوبارہ پڑھے۔ مرد کو نماز کے دوران ایسی حرکت نہیں کرنی چاہیے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 625):
"لو مس المصلية بشهوة أو قبلها بدونها فإن صلاتها تفسد".
 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201844
تاریخ02-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں