بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سوتیلے بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کرنے کا حکم

سوال

میرا سوتیلا بھائی جو عمر میں مجھ سے بڑا ہے،  اس نے میری چاچی کا دودھ پیا،  اب میری چاچی کی بیٹی کے ساتھ میرا نکاح جائز ہے?

جواب

آپ کے سوتیلے بھائی نے آپ کی چچی کا دودھ پیا تو اس دودھ پینے کی وجہ سے چچی کی بیٹی اور آپ کے سوتیلے بھائی آپس میں رضاعی بھائی بہن بن گئے، جب کہ آپ کا چچی کی بیٹی سے کوئی رشتہ قائم نہیں ہوا، آپ دونوں ایک دوسرے کے لیے بدستور اجنبی ہیں؛ اس لیے آپ دونوں کا ایک دوسرے سے نکاح کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201840
تاریخ02-06-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں