’’سبحان‘‘ نام رکھنے کا حکم
سوال
سُبحان نام رکھناکیساہے؟
جواب
"سُبحان" کا معنی ہے پاکی بیان کرنا، یعنی کسی کو تمام عیوب اور نقائص سے پاک ٹھہرانا یا بتانا۔ پاکی بیان کرنا اللہ تعالیٰ کے لائقِ شان ہے؛ لہٰذا یہ نام نہ رکھیں ، اس کےبجائے کوئی دوسرا نام تجویز کرلیں۔ انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین یا اولیاء کرام رحمہم اللہ کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھ لیں ۔(السعایۃ فی کشف مافی شرح الوقایۃ،2/164،ط:سہیل اکیڈمی –فتاوی محمودیہ 19/386،ط:فاروقیہ کراچی) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

