نواس نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
’’نواس‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
’’نَوَّاس‘‘ ایک صحابی کا نام ہے، اور صحابہ کے نام پر نام رکھنا باعثِ برکت ہے؛ اس لیے یہ نام رکھا جا سکتا ہے۔
تبصير المنتبه بتحرير المشتبه (4/ 1427):
"نُواس : واضح.
وبالفتح وتشديد الواو : نَوّاس بن سمعان الكلابي ، صحابي شهير".
الجرح والتعديل لعبدالرحمن الرازي (8/ 507):
" نواس بن سمعان الكلابي شامي له صحبة". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201810
تاریخ01-06-2019

