پانچ دن عادت حیض والی خاتون کو اگر رمضان میں تین دن بعد خون آنا بند ہوجائے تو وہ چوتھے دن روزہ رکھے گی یا نہیں؟
سوال
اگر ایک خاتوں کی حیض کی عادت پانچ دن کی ہے، لیکن رمضان کے مہینے میں تین دن کے بعد خون بند ہو جائے تو کیا اس خاتون کے لیے چوتھے دن روزہ رکھنا لازم ہوگا؟
جواب
اگر چوتھے دن روزہ شروع ہونے سے پہلے خون آنا بند ہوگیا ہو تو ان خاتون کو چوتھے دن روزہ رکھنا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201798
تاریخ31-05-2019

