بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا حرام آمدنی والے شخص کو قربانی میں شریک کرنے سے باقی شرکاء کی قربانی درست ہوگی؟

سوال

حرام آمدنی والے شخص کے ساتھ قربانی میں شرکت کرنے سے باقی شرکاء کی قربانی پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں؟ 

جواب

اگر کسی شریک کی آمدنی حرام کی ہو اور اس نے قربانی میں حرام مال سے ہی شرکت کی ہو تو ایسی صورت میں باقی شرکاء کی قربانی بھی نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201778
تاریخ31-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں