بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انٹرنیٹ کے ذریعہ سے فری سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کرنا

سوال

کمپیوٹر  کے مختلف سافٹ ویئر ہیں جو کہ بہت زیادہ قیمتی ہوتے ہیں۔ اور ہر کوئی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا، مثال کے طور پر کورل ڈرا جس میں کمپوزنگ ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ پران سافٹ ویئر ز  کی فری کاپی مل جاتی ہے جو کہ ہیکرز نے تیار کی ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح سافٹ ویئر استعمال کرنا جائز ہے یا ناجائز ہے؟ خاص طور پر اس وقت جب کہ سافٹ ویئر خریدنے کی استطاعت نہ ہو۔

جواب

مذکورہ کاپی کی خریداری اگر قانوناً جرم ہو تو اس سے پرہیزکرنا چاہیے، تاہم اگر کسی کے پاس ایسا سوفٹ ویئر ہو تو اس کے استعمال کی گنجائش ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144008201774
تاریخ31-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں