معتکف کا مسجد کے صحن میں افطاری کرنا
سوال
اگر معتکف مسجد کے صحن میں افطار کرے توکچھ حرج ہے؟
جواب
مسجد کا صحن مسجد کے حکم میں ہے، اس لیے معتکف کے لیے مسجد کے صحن میں افطاری کرنا جائز ہے، اس سے اعتکاف فاسد نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201748
تاریخ30-05-2019

