منکوحہ سے ویڈیو کالز کرنا
سوال
کیا منکوحہ سے(رخصتی سے پہلے پہلے)ویڈیو کالز پر دیکھ کر بات چیت کی جاسکتی ہے؟
جواب
ویڈیو کالز پر بات کرنا تصویر بننے کی بنا پرجائز نہیں ہے۔البتہ آڈیو کالز پر بات کرنا شرعاً جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201723
تاریخ30-05-2019

