بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حائضہ کا میت کو غسل دینا

سوال

کیا حالت حیض میں عورت میت کو غسل دے سکتی ہے؟

جواب

حیض یا نفاس والی عورت کے لیے میت کو غسل دینا مکروہ ہے، اس لیے میت کو غسل دینے کے لیے پاک عورت موجود ہو تو حیض یا نفاس والی عورت میت کو غسل نہ دے۔  ہاں اگر غسل دینے کے لیے حیض یا نفاس والی عورت کے علاوہ کوئی اور عورت نہیں ہو تو حیض یا نفاس والی عورت بھی  میت کو غسل دے سکتی ہے۔(فتاوی تاتارخانیہ 3/116، ط:فاروقیہ)  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201708
تاریخ29-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں