جنابت کے بعد غسل کب کریں؟
سوال
جنابت کے بعد غسل کب کریں؟
جواب
ہم بستری کے بعد افضل یہی ہے کہ آدمی جلدی غسل کر کے پاک صاف ہوجائے، لیکن اگر نماز کے وقت تک غسل کو مؤخر کردے تو گناہ گار نہیں ہوگا ۔ فتاوی ہندیہ میں ہے :
" الجنب إذا أخر الاغتسال إلى وقت الصلاة لا يأثم، كذا في المحيط ." (1/209) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201707
تاریخ29-05-2019

