دو صفوں کے کے درمیان کتنا فاصلہ رکھنا چاہیے؟
سوال
صف کی چوڑائی کتنے فٹ ہونا ضروری ہے؟ اور دو صفوں کے درمیان کتنا فاصلہ ضروری ہے؟
جواب
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ :"پیوستہ اور سیدھی رکھو اپنی صفوں کو اور نزدیکی کرو ان میں "۔ شارحین حدیث نے اس کی تشریح میں یہ بھی ذکر فرمایا ہے کہ دو صفوں کے بیچ میں ایک صف قائم ہونے کی جگہ نہ ہو، اس تشریح کے مطابق دوصفوں کے درمیان میں پانچ چھ فٹ سے زیادہ کا فاصلہ درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201699
تاریخ29-05-2019

