بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کااعتکاف میں ٹھنڈک کے لیے غسل کرنا

سوال

کیا معتکف عورت جو اپنے گھر میں اعتکاف پر بیٹھی ہوئی ہے وہ ٹھنڈک حاصل کرنے کےلیے غسل کر سکتی ہے؟

جواب

عورت کے لیے بھی یہی حکم ہے کہ وہ دورانِ اعتکاف ٹھنڈک حاصل کرنے کی غرض سے غسل کے لیے نہیں نکل سکتی۔  ہاں اگر بیت الخلا جانے کا تقاضا ہو اور اسی نیت سے باتھ روم جائے تو پانی کے دو تین لوٹے بدن پر بہا لے، اگر صرف ٹھنڈک کے غسل کی نیت سے جائے گی تواعتکاف فاسد ہو جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201697
تاریخ29-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں