بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جہیز میں ملے سونے پر زکاۃ کب واجب ہوگی؟

سوال

میری شادی چار ماہ پہلے ہوئی ہے، میری بیوی اپنے جہیز میں دس تولہ سونا لے کر آئی ہے، جسے شادی کے بعد اس نے میری ملکیت میں دے دیا ہے، سوال یہ ہے کہ مذکورہ سونے پر زکاۃ مجھے اسی سال ادا کرنی ہوگی یا اگلے سال؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ اس دس تولہ سونا ملنے سے پہلے ہی صاحبِ نصاب تھے تو سابقہ حساب سے زکاۃ  کا سال مکمل ہونے پر اس سونے کو بھی کل مال میں شامل کرکے کل کا ڈھائی فیصد بطور زکاۃ ادا کرنا آپ پر لازم ہوگا۔ تاہم اگر آپ پہلے سے صاحب نصاب نہیں تھے تو مذکورہ سونا جس اسلامی تاریخ میں آپ کی ملکیت میں آیا ہو اگلے سال اسی اسلامی تاریخ تک جو کچھ نقدی، سونا، چاندی آپ کی ملکیت میں ہو، اس کے کل کا ڈھائی فیصد زکاۃ  کے طور پر آپ کو ادا کرنا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201694
تاریخ29-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں