اگر کسی کی ملکیت میں سونا اور چاندی دونوں ہوں تو زکاۃ کیسے ادا کی جائے؟
سوال
اگر کسی کے پاس آٹھ تولہ سونا اور کچھ تولہ چاندی ( جو کہ چاندی کے نصاب سے کم ہو ) ہو تو کس نصاب پر یا کس طریقے پر اس کی زکاۃ ادا کی جائے گی؟
جواب
اگر مذکورہ شخص کی ملکیت میں آٹھ تولہ سونا اور کچھ تولہ چاندی ہے تو اس پر زکاۃ واجب ہے اور زکاۃ نکالنے کا طریقہ یہ ہو گا کہ سونا اور چاندی کو ملا کر اس کی موجودہ قیمت معلوم کی جائے اور مجموعہ کا ڈھائی فیصد زکاۃ میں ادا کیا جائے۔ یا اتنی مالیت کا سونا یا چاندی بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

