شادی سے قبل لڑکی سے میسج پر بات کرنا
سوال
ایک خاتون سے واٹس ایپ یا میسج کے ذریعے سے ان کا مزاج یا اپنا مزاج سمجھانے کے لیے بات کی جاسکتی ہے شادی کے لیے؟
جواب
نکاح سے قبل نا محرم خاتون سے میسج پر بات کرنا کئی دینی و دنیاوی مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔ محرم خواتین کے واسطے سے رشتے کی موافقت اور قابلِ وضاحت چیزیں سمجھی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201680
تاریخ29-05-2019

