بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا نام "حسینین" رکھنا

سوال

میری بیٹی کا نام "حسینین"  ہے،  کیا یہ درست نام ہے؟ اور اس کا معنٰی کیا ہے؟

جواب

لغتِ عربی میں حسن ، حسین اور حسنین کے  اسماء ملتے ہیں،  البتہ ’’حسینین‘‘   کا عرف میں استعمال نہیں ہے، ’’حسینین‘‘ حسین کا تثنیہ ہے، جس کے معنی دو حسین کے ہیں۔ ’’حسنین‘‘  یا ’’حسینین‘‘ مذکر کے صیغے ہیں؛ لہٰذا یہ لڑکی کا نام نہیں رکھنا چاہیے۔ بہتر یہ ہے کہ آپ اپنی صاحب زادی کا نام صحابیات کے ناموں میں سے کوئی  رکھ لیں، نیز ہماری ویب سائٹ پر اسلامی نام کے حصہ میں اچھے معانی کے اسماء میں سے کوئی اسم منتخب کر لیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201649
تاریخ28-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں