بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

وضو کے بعد پاؤں کی کھال اتر جائے یا زخم کے اوپر سے کھال اتر جائے تو وضو دوبارہ کرنا ہوگا؟

سوال

اگر وضو کرنے کے بعد پاؤں سے چمڑی اتار دیں یا پھر خشک زخم کے اوپر سے چمڑی اتار دیں تو کیا وضو دوبارہ کرنا ہو گا؟

جواب

پاؤں یا جسم کے کسی حصے سے (خون نکلے بغیر) صرف چمڑی (جلد) کا کچھ حصہ کر اتارنے سےوضو نہیں ٹوٹتا ہے، اسی طرح خشک زخم کے اوپر کی چمڑی (جلد) اکھاڑنے سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا ہے، اس لیے وضو کے بعد پیر یا خشک زخم سے چمڑی (کھال ) اتارنے کی صورت میں دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201631
تاریخ28-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں