قسطوں میں زکاۃ ادا کرنا
سوال
کیا قسطوں میں زکاۃ ادا کر سکتے ہیں؟ مطلب یہ کہ میری زکاۃ 25 سو بنتی ہے تو میں پانچ پانچ سو کر کے زکاۃ ادا کر سکتا ہوں ہو؟ اور کیا یہ رقم مختلف لوگوں کو دے سکتا ہوں؟
جواب
جی ہاں! قسطوں میں زکاۃ کی رقم ادا کرنا جائز ہے اور مختلف مستحق لوگوں کو دے سکتے ہیں، لیکن زکاۃ کی ادائیگی جتنا جلد ہو افضل ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201625
تاریخ28-05-2019

