اعتکاف میں جنابت لاحق ہونے سے اعتکاف کاحکم
سوال
دورانِ اعتکاف بار بار عجیب خیالات کا آنے اور پھر قدرتی طور پر ناپاک ہو جانے سے اعتکاف بچے گا یا ختم ہو جائے گا؟
جواب
معتکف کو دن ، رات کسی بھی وقت احتلام ہوجائے اس سے اس کا اعتکاف فاسد نہیں ہوتا ۔احتلام ہوجانے کی صورت میں معتکف فوراً تیمم کرے، پھر جتنا جلد ہوغسل کے لیے جائے۔ باقی اپنے آپ کو عبادت میں مصروف رکھیں ،موبائل، دوستوں کے ساتھ فحش گفتگو اور مرغن غذاؤں کا استعمال کم کریں ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201623
تاریخ28-05-2019

