واجب الادا زکاۃ کی رقم ہر مہینے کی تنخواہ میں سے تھوڑی تھوڑی کر کے ادا کرنا
سوال
زکاۃ کے حساب کے لحاظ سے میں 15 ہزار زکاۃ ادا کروں گا، لیکن محدود تنخواہ کی وجہ سے میں نے 6000 ادا کیے ہیں اور باقی رقم میں ہر مہینے کی اپنی ماہانہ تنخواہ سے ادا کروں گا. کیا یہ طریقہ قابل قبول ہے؟
جواب
زکاۃ کی جلد ادائیگی بہتر ہے، تاہم اگر آپ کے پاس 15 ہزار روپے یک مشت ادا کرنے کی گنجائش نہیں ہے تو اگر آپ ہر مہینے کی تنخواہ میں سے تھوڑی تھوڑی رقم ادا کرکے پورے 15 ہزار ادا کردیں تو اس کی اجازت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

