مرغی کے پوٹے جو گندگی سے بھرے ہوتے ہیں کی بیع کا حکم
سوال
مرغی کا پوٹا عام طور پر بازار میں جو بیچا جاتا ہے تو وہ گندگی سے بھرا ہوا ہوتا ہے تو آیا وہ وزناً یا بغیر وزن کے بیچا یا خریدا جاسکتا ہے؟ باحوالہ جواب عنایت فرمائیں!
جواب
مرغی کا پوٹا چوں کہ ایک قابلِ انتفاع چیز ہے؛ اس لیے اسے وزناً اور بغیر وزن کے ہر طرح سے بیچنا اور خریدنا جائز ہے۔ باقی گندگی کی بیع مقصود نہیں ہے، بلکہ اندر ہونے کی وجہ سے تبعاً داخل ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201558
تاریخ27-05-2019

