بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

11 تولہ سونا اور 9 لاکھ قرضہ کی صورت میں زکاۃ کے وجوب کاحکم

سوال

میں ایک مطلقہ عورت ہوں، میرے پاس 11 تولہ کے قریب سونا ہے، اور تقریباً  9لاکھ روپے کی مقروض بھی ہوں اور قسط وار قرضہ ادا کر رہی ہوں،کیا مجھ پر  زکاۃ واجب ہے؟

جواب

اگر اس سونے کے علاوہ اور کوئی مالِ نامی (نقدی، مالِ تجارت، چاندی یا سونا) نہیں ہے تو  چوں کہ قرضہ سونے کی مالیت سے زیادہ ہے؛ اس لیے فی الوقت زکاۃ لازم نہیں ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201552
تاریخ26-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں