زکاۃ کی فرضیت کا نصاب اور واجب مقدار
سوال
زکاۃ کب واجب ہے؟ اور کتنی دینا واجب ہے؟
جواب
زکاۃ ہر اس عاقل، بالغ مسلمان مرد وعورت کے ذمہ لازم ہے جو صاحبِ نصاب ہو،صاحبِ نصاب ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کے مساوی نقد رقم یا مال تجارت ہو یا ان چاروں چیزوں کی یا ان میں سے بعض کی تھوڑی تھوڑی مقدار ہو جو ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچ جائے اور اس پر سال گزرجائے۔
سال پورا ہونے پر نصاب کی کل مالیت کا ڈھائی فیصد زکاۃ میں ادا کرنا ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

