لڑکی رمضان میں بالغ ہوئی تو روزوں کی قضا کا حکم
سوال
ایک بچی کو پہلی بار 18 رمضان سے حیض شروع ہوا، یعنی وہ بالغ رمضان میں ہوئی، اب غسل کے بعد کے روزے فرض ہوں گے ۔ایامِ حیض کی قضا بھی لازم ہو گی یا نہیں؟
جواب
حیض آتے ہی بچی بالغ ہوگئی اور اَحکامِ شرعیہ کی مکلف بن گئی؛ لہذا ان ایامِ حیض کے روزوں کی بھی قضا لازم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201542
تاریخ26-05-2019

